News

دہلی میں آلودگی میں بہتری موسمی اثرات کا نتیجہ، حقیقی آلودگی اب بھی گزشتہ سال سے زیادہ: اجے ماکن

اجے ماکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو اور تحریری بیان میں کہا کہ ان کا تجزیہ 5 جولائی صبح 10 بجے سے 6 جولائی صبح 10 بجے تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، جبکہ نتائج کا موازنہ گزشتہ سال 29 جون سے 13 جولائی کے اوسط اعداد و شمار سے کیا گیا تاکہ ایک دن کے موسمی اتار چڑھاؤ کا اثر نتائج پر نہ پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار گزشتہ سال کے مقابلے میں بارش 6.3 ملی میٹر سے کم ہو کر صرف 0.1 ملی میٹر رہ گئی، جس کے باعث فضائی آلودگی کے ذرات مناسب طور پر صاف نہیں ہو سکے۔ اسی دوران ہوا کی رفتار 4.5 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 7.7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گئی، جس سے سڑکوں اور تعمیراتی مقامات کی گرد و غبار فضا میں زیادہ پھیل گئی۔ ان کے مطابق آلودگی زیادہ بکھرنے کی وجہ سے ہوا نسبتاً صاف دکھائی دی، لیکن اس سے حقیقی آلودگی میں کمی نہیں آئی۔

]

Source link

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *