انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کی حالت اور حادثے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس حادثے میں جان گنوانے والے افراد کی شناخت رشید خان، سڈو خان اور ارباز خان کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رات تقریباً 11:15 بجے حادثے کے وقت آس پاس لوگوں کی بھاری بھیڑ تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار نے بتایا کہ ’’اس واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واقعے کی جانچ کی جا رہی ہے۔‘‘ رتلام میڈیکل کالج کے ڈاکٹر رویندر سولنکی نے بتایا کہ اسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے 3 افراد کی پہلے ہی موت ہو چکی تھی۔




