News

رام مندر فنڈ تنازعہ: ’اتنی جلدی کیا ہے، آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا‘، سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے کیا انکار

سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ رام مندر ٹرسٹ سے منسلک فنڈ کے مبینہ غبن اور دیگر بے ضابطگیوں کے الزامات درست ہوں یا نہیں، لیکن ان خبروں نے لوگوں کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔



<div class="پیراگراف">
<p>رام مندر اور سپریم کورٹ، تصویر اے آئی</p>
</div>
<p>” class=”qt-image”/><img decoding=
صارف
google_preferred_badge

رام مندر کے فنڈ میں غبن کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اس درمیان سپریم کورٹ نے 29 جون کو نذرانہ یا عطیات میں مبینہ غبن کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس شیل ناگو کی بنچ نے کہا کہ اس معاملہ کی سماعت موسم گرما کی تعطیل کے بعد ہوگی۔ جلد سماعت کے مطالبہ پر عدالت عظمیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا، اتنی جلدی کیا ہے؟‘‘

قابل ذکر ہے کہ یہ عرضی ایڈووکیٹ اجئے کمار رائے اور دنیش کمار یادو کی طرف سے داخل کی گئی ہے۔ اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایودھیا رام مندر کا مینجمنٹ دیکھنے والے شرم رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ سے متعلق مبینہ پیسوں کی بے ضابطگیوں اور دیگر خامیوں کی جانچ کرائی جائے۔ عرضی دہندہ نے اس کے لیے سی بی آئی کی قیادت میں ایک خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ ’رام مندر ٹرسٹ‘ سے جڑے فنڈ کے مبینہ غبن اور دیگر بے ضابطگیوں کے الزامات درست ہوں یا نہیں، لیکن ان خبروں نے لوگوں کے درمیان فکر میں اضافہ کیا ہے۔ خاص طور سے ان لوگوں میں جنھوں نے ایودھیا کی باوقار وراثت اور رام مندر تعمیر کے لیے سالوں تک جدوجہد کی اور اس سے جذباتی طور پر جڑے رہے ہیں۔ عرضی میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اتر پردیش حکومت کے ذریعہ تشکیل ایس آئی ٹی نے بغیر کسی ایف آئی آر یا مستقل مجرمانہ معاملہ درج کیے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رام مندر میں پیش نذرانہ اور عطیات کی چوری کا الزام لگنے کے بعد مندر ٹرسٹ کی گزارش پر اتر پردیش حکومت نے 13 جون کو ایک خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔ اس ٹیم کو پورے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی میں لکھنؤ کے ڈویژنل کمشنر وجئے وشواس پنت، پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی پی) کرن اور محکمہ مالیات کے خصوصی سکریٹری نیل رتن شامل ہیں۔


]

Source link

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *