رام مندر عطیہ چوری کے ملزمین سے ایس آئی ٹی کی پوچھ گچھ، کئی سوالوں کے جواب نہیں دے پائے چمپت رائے
واضح رہے کہ ایس آئی ٹی نے رام مندر معاملے میں اپنی ابتدائی جانچ میں کسی کو کلین چٹ نہیں دی ہے۔ مندر کے انتظام اور نگرانی نظام کی غفلت اور ناکامی کے ثبوت کی بنیاد پر اس نے کئی اہلکاروں کو قصوروار پایا ہے۔ اس میں چمپت رائے، انل مشرا اور گوپال راؤ شامل ہیں۔ زمین کی خرید و فروخت میں کمیشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات اس وقت جاری ہیں۔ تفصیلی تفتیش مکمل ہونے کے بعد سبھی کے کردار کو پوری طرح واضح کیا جائے گا اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔



