News

بہار، مدھیہ پردیش اور گجرات کی 3 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان، 30 جولائی کو ووٹنگ

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 6 جولائی کو الیکشن نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ امیدوار 13 جولائی تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے، 14 جولائی کو نامزدگیوں کی جانچ ہوگی جبکہ 16 جولائی امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش کی دتیہ اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب اس وقت ضروری ہوا جب وہاں سے کانگریس کے رکن اسمبلی راجندر بھارتی کو ایک جعلسازی کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما نروتم مشرا کو 7 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ اس انتخاب میں راجندر بھارتی کو 88 ہزار 977 جبکہ نروتم مشرا کو 81 ہزار 235 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

]

Source link

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *