News

دہلی جم خانہ کلب سے متعلق نوٹس پر دہلی ہائی کورٹ کا مرکز سے جواب طلب

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی جم خانہ کلب کو خالی کرانے کے لیے جاری کیے گئے ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 28 جولائی مقرر کی ہے۔

جسٹس اونیش جھنگن کی یک رکنی بنچ نے پیر کے روز اس معاملے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے ورچوئل ذریعے سے پیش ہو کر مؤقف اختیار کیا کہ انہیں درخواستوں کی نقول صرف ایک روز قبل موصول ہوئی ہیں، اس لیے جواب داخل کرنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے مرکز کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔

]

Source link

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *