ادھو ٹھاکرے نے سیاسی وابستگی سے قطع نظر عوام کو احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ہر ہندو کو مدعو کرتا ہوں، جو بھگوان رام کے گھر میں ہو رہی اس چوری کو برداشت نہیں کر سکتا۔ یہ ان تمام لوگوں کے لیے ہے، جنہوں نے ہندوتوا یا بالا صاحب ٹھاکرے کے نظریے کو نہیں چھوڑا ہے۔ ہم رام رکشا استوتر، ہنومان استوتر اور ہنومان چالیسہ کے پاٹھ کے لیے جمع ہوں گے۔‘‘ بی جے پی اور آر ایس ایس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ ’’اس وقت بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈر گھر بیٹھے تھے، جب ہم سڑکوں پر تھے، یہ ہمارا فرض اور حق ہے کہ ہم ان سے پوچھیں کہ ان چوریوں کے پیچھے کون ہے؟‘‘




