ہندوستانی ملاح کی لاش سے اہم اعضا غائب ہونے پر ہندوستان کا سخت موقف، وینزویلا سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ
سی پی آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ جان برٹاس نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اس معاملے سے وابستہ الزامات کو دیکھتے ہوئے وینزویلا کے افسران سے موت کے اسباب بتانے کے لیے کہا جانا چاہیے۔ وزارت نے بھروسہ دلایا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے اٹھا رہے ہیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔



