News

مہاراشٹر میں اسکولوں کے قریب ہائی انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی، ایف ڈی اے کی ریاست گیر کارروائی شروع

وزیر نے بتایا کہ ایف ڈی اے پہلے ہی ایسے معاملات کی اندرونی سطح پر جانچ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ انتظامی ہدایات کے تحت افسران کو اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے اطراف دکانوں کا معائنہ کرنے، لیبارٹری جانچ کے لیے خوراک کے نمونے جمع کرنے اور گمراہ کن یا قابل اعتراض تشہیر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکومت نے اپنے تحریری جواب میں واضح کیا کہ اگرچہ ’ہائی انرجی ڈرنکس‘ کی الگ قانونی تعریف موجود نہیں، تاہم ان مصنوعات کو غیر الکحل کیفین والے مشروبات کے زمرے میں رکھ کر فوڈ سیفٹی کے ضوابط کے تحت منظم کیا جاتا ہے۔

یہ بحث ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایف ڈی اے کے نئے کمشنر تکارام منڈے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاست بھر میں گٹکھا، پان مصالحہ اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں، ریستورانوں، بیکریوں اور دیگر کھانے پینے کے مراکز کے خلاف سخت مہم شروع کر رکھی ہے۔ حالیہ کارروائی میں ممبئی کے متعدد اداروں کے فوڈ سیفٹی لائسنس بھی معطل کیے جا چکے ہیں۔

]

Source link

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *