News

مانسون کی پہلی ہی بارش میں دہلی کا برا حال، کئی علاقوں میں آبی جماؤ سے عوام پریشان

سب سے زیادہ پریشانی دوارکا ایکسپریس وے کے انڈر پاس پر دیکھنے کو ملی، جہاں پانی بھر جانے کے سبب انتظامیہ کو احتیاطاً انڈر پاس کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کرنا پڑا۔



<div class="پیراگراف">
<p>دہلی میں آبی جماؤ کی صورتحال، تصویر (ویڈیو گریب)</p>
</div>
<p>” class=”qt-image”/><img decoding=
صارف
google_preferred_badge

قومی راجدھانی دہلی میں اتوار کو مانسون کی پہلی زوردار بارش نے لوگوں کو شدید گرمی اور حبس سے راحت دلائی۔ ساتھ ہی شہر کے نکاسئ آب کے نظام اور انتظامی تیاریوں کی بھی قلعی کھول کر رکھ دی۔ محض نصف گھنٹے کی شدید بارش کے بعد دہلی کے کئی اہم علاقوں میں آبی جماؤ کی صورتحال بن گئی۔ سب سے زیادہ پریشانی دوارکا ایکسپریس وے کے انڈر پاس پر دیکھنے کو ملی، جہاں پانی بھر جانے کے سبب انتظامیہ کو احتیاطاً انڈر پاس کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کرنا پڑا۔ اس کی وجہ سے ہزاروں ڈرائیوروں کو طویل جام کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں متبادل راستوں کا سہارا لینا پڑا۔

واضح رہے کہ بارش کا اثر صرف دوارکا ایکسپریس وے تک ہی محدود نہیں رہا، بلکہ تغلق آباد، پل پہلادپور، منٹو برج، اوکھلا انڈسٹریل ایریا، بائیو ڈائیورسٹی پارک اور دیگر کئی نشیبی علاقوں کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ کئی جگہوں پر آبی جماؤ کے باعث دو پہیہ گاڑیاں بند ہو گئیں اور کاروں کی رفتار بھی انتہائی سست پڑ گئی۔ اتوار ہونے کے باوجود کئی اہم سڑکوں پر طویل ٹریفک جام دیکھنے کو ملا، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچے میں کافی وقت لگا۔

اوکھلا انڈسٹریل ایریا میں آبی جماؤ کے باعث فیکٹریوں میں آنے جانے والے ملازمین اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر پیدل چلنا بھی ایک چیلنج بن گیا۔ بارش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی رفتار بھی متاثر ہوئی اور کچھ راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دوارکا ایکسپریس وے انڈر پاس میں ہر مانسون کے دوران یہی صورتحال ہو جاتی ہے۔ ہر سال شدید بارش کے بعد انڈر پاس میں کئی فیٹ تک پانی بھر جاتا ہے، جس سے ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہو جاتا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ ہر سال نکاسئ آب کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن مستقل حل آج تک نہیں نکل سکا۔ نتیجہ یہ ہے کہ پہلی ہی تیز بارش میں راجدھانی کا ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔

بارش کے بعد میونسپل کارپوریشن، محکمہ تعمیرات عامہ اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ آبی جماؤ والے علاقوں میں پمپ لگا کر پانی نکالنے کا کام شروع کیا گیا۔ کئی مقامات پر پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آبی جماؤ والے راستوں پر جانے سے گریز کریں اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پہلے ہی دہلی-این سی آر میں مانسون کے فعال ہونے اور درمیانی سے بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ نے نشیبی علاقوں میں آبی جماؤ، ٹریفک جام اور حد بصارت کم ہونے کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی راجدھانی اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ ایسے میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے بچنے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


]

Source link

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *