News

’یہ دوستی ہم کبھی نہیں بھولیں گے‘، خامنہ ای کی آخری رسومات میں ہندوستان کی موجودگی پر ایران کا اظہارِ تشکر

ایرانی سفارتخانہ نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں لکھا ہے کہ ’’جمہوریہ ہند میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ حکومت ہند اور عوام کی طرف سے موجود نمائندہ وفد کے تئیں پرخلوص شکریہ ادا کرتا ہے۔‘‘



<div class="پیراگراف">
<p>تصویر ‘X’ <a href="https://x.com/Iran_in_India">@Iran_in_India</a></p>
</div>
<p>” class=”qt-image”/><img decoding=
صارف
google_preferred_badge

ایرانی سفارتخانہ نے سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر اتوار کے روز ہندوستانی وفد کی موجودگی کے لیے حکومت ہند کے ساتھ ساتھ ہندوستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ ایران نے کہا کہ یہ جذبہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور انسانی رشتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

اس بارے میں ہندوستانی سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’جمہوریہ ہند میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ حکومت ہند اور عوام کی طرف سے موجود سرکاری نمائندہ وفد کے تئیں پرخلوص شکریہ ادا کرتا ہے، جنھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید لیڈر، عزت مآب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی وداعی تقریب میں حصہ لیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔‘‘

ہندوستان کی اس شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے سفارتخانہ نے کہا کہ ’’ایران کے لوگ دوستی، ہمدردی اور احترام کے اس جذبہ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ وہ اسے اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریۂ ہند کے درمیان اٹوٹ رشتوں کا ایک انمول ثبوت اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان طویل مدت سے چلی آ رہی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم بنیاد تصور کرتے ہیں۔‘‘ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہندوستان میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارتخانہ ایک بار پھر ان سبھی ہندوستانی افسران، مشہور شخصیات اور ہندوستان کے لوگوں کے تئیں اپنا شکریہ ظاہر کرتا ہے جو اس غم کے وقت میں ایران کے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے اور ان کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ خارجی امور کی وزیر مملکت پبیتا مارگریٹا اور بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (سبکدوش) سید عطا حسنین نے تہران میں منعقد آخری وداعی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، جو آخری رسومات میں شامل ہوئے تھے، انھوں نے بھی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


]

Source link

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *